ایک نیوز: پولیس کے وکٹم سپورٹ آفیسر خواجہ سراء پر تشدد کرنے والےڈولفن فورس کے چار اہلکاروں کے خلاف تھانہ ٹبی سٹی میں مقدمہ درج ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں خواجہ سرا کو ڈولفن اہلکاروں کی جانب سے خدمت مرکز گلبرگ کے قریب تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ ڈولفن اہلکاروں نے معصومہ کو ٹبی سٹی میں تشدد کا نشانہ بنایا ،ڈولفن اہلکار شعیب ، صابر ، ذیشان اور علی مقدمہ میں نامزد کیے گئے ہیں۔مدعی مقدمہ کے مطابق ٹبی سٹی میں ساتھی خواجہ سراؤں کو قائل کررہی تھی ڈولفن اہلکار آگئے ۔اہلکاروں نے ٹبی سٹی میں موجودگی کی وجہ پوچھی اور گالیاں دیں ۔گالی گلوچ سے منع کرنے پر ڈولفن اہلکاروں نے وکٹم سپورٹ آفیسر کو تشدد بنا ڈالا۔ ایف آئی آر کے مطابق ڈولفن اہلکاروں نے خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے ۔وی ایس او خواجہ سرا خدمت مرکز گلبرگ اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ معاملے کی شفاف تفتیش کی جائے گی ، قصور ثابت ہوا تو اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔
واضح رہے کہ