سب کچھ اللہ پر چھوڑا ہوا تھا، سابق وزیراعظم کا موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ

Jun 06, 2023 | 13:47 PM

ایک نیوز: سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ 4 سال سے لندن میں قیام پذیر ہیں اور مسلم لیگ ن کے معاملات وہیں سے دیکھ رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے لندن میں صحافی نے سوال کیا کہ جو آپ کو مائنس کرتے رہے وہ آج خود مائنس ہورہے ہیں۔ اس پر کیا کہیں گے آپ؟

اس کے جواب میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ میں نے سب کچھ اللہ پر چھوڑا ہوا تھا۔ یہ سب کچھ اللہ ہی کررہا ہے۔

مزیدخبریں