ایک نیوز : جناح ہاؤس حملہ کیس میں جیوفینسنگ کی بنیاد پر مزید سیکڑوں گرفتاریوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔
جناح ہاؤس حملہ کیس کی تفتیش میں مزید 823 افراد کی گرفتاری کا ٹاسک ایس پیز کو سونپ دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مطلوب افراد کی لوکیشن 9 مئی کو جناح ہاؤس ٹریس ہوئی۔
پولیس کے مطابق لوکیشن کےعلاوہ مطلوب افراد کی شناخت ہیومن انٹیلی جنس سے بھی کی گئی، گرفتاری کے بعد جناح ہاؤس موجودگی بارے پوچھ گچھ کی جائے گی، مزید گرفتاریوں کا ٹاسک سربراہ لاہور پولیس نے افسران کو ایک اجلاس میں دیدیا۔