ایک نیوز: لاہور سمیت پنجاب بھر میں اسموگ اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے دفعہ144 نافذ کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نگراں کابینہ نے سموگ رولز کی منظوری دیتے ہوئے لاہور میں دفعہ 144کے نفاذ کے ساتھ پنجاب بھرمیں بھاری جرمانوں کی بھی منظوری دی ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں فصلوں کی باقیات جلانے پر مکمل پابندی ہو گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج ہوں گے۔کوڑا کرکٹ، ٹائر، پلاسٹک، چمڑا اور پولی تھین بیگز کے جلانے پر مکمل پابندی ہوگی۔دھواں چھوڑے والی گاڑیاں، آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔
ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ شہریوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے انسداد سموگ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے،شہر میں سموگ اور بیماریوں کا بڑا سبب بنتی ہے۔ عوام کی صحت عامہ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے۔زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹوں پر ایک سے پانچ لاکھ تک جرمانہ اور سموگ پیدا کرنے والی فیکٹری کو پانچ لاکھ جرمانہ ہوگا۔سموگ رولز کے تحت کوڑا و کچرا جلانے پر دس ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا۔ دھواں چھڑنے والی گاڑیوں کو چار ہزار روپے کا جرمانہ کیا جائیگا۔