ایک نیوز: لاہور سمیت پنجاب بھر میں اسموگ اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے دفعہ144 نافذ کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نگراں کابینہ نے سموگ رولز کی منظوری دیتے ہوئے لاہور میں دفعہ 144کے نفاذ کے ساتھ پنجاب بھرمیں بھاری جرمانوں کی بھی منظوری دی ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں فصلوں کی باقیات جلانے پر مکمل پابندی ہو گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج ہوں گے۔کوڑا کرکٹ، ٹائر، پلاسٹک، چمڑا اور پولی تھین بیگز کے جلانے پر مکمل پابندی ہوگی۔دھواں چھوڑے والی گاڑیاں، آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔
خبر: سموگ پر قابو پانے کے لیے دفعہ 144 نافذ
— Deputy Commissioner Lahore (@DCLahore) June 6, 2023
وجہ: آلودگی اور سموگ کی وجہ ہمارے ماحول میں سانس لینا مشکل ہوتا جا رہا ہے
اپیل: مشترکہ کوشش سے ہی آلودگی پر قابو پانا ممکن ہے۔ آئیے مل کر اپنے شہر، اپنے ملک کو آلودگی سے پاک کریں#environment@CS_Punjab @commissionerlhr @RandhawaAli pic.twitter.com/YqJU8HyqXR
ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ شہریوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے انسداد سموگ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے،شہر میں سموگ اور بیماریوں کا بڑا سبب بنتی ہے۔ عوام کی صحت عامہ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے۔زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹوں پر ایک سے پانچ لاکھ تک جرمانہ اور سموگ پیدا کرنے والی فیکٹری کو پانچ لاکھ جرمانہ ہوگا۔سموگ رولز کے تحت کوڑا و کچرا جلانے پر دس ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا۔ دھواں چھڑنے والی گاڑیوں کو چار ہزار روپے کا جرمانہ کیا جائیگا۔