ٹریفک حادثات میں مفلوج ہونے والے افراد کیلئے نگران وزیراعلیٰ کا انقلابی قدم

Jun 06, 2023 | 13:18 PM

ایک نیوز: ٹریفک حادثات میں مفلوج ہونے والے افراد کے علاج اور بحالی کے لئے حکومت پنجاب نے انقلابی قدم اٹھا لیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر صوبہ بھر کیلئے Paralegic سروسز کا آغاز کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹریفک اور دیگر حادثات میں چوٹ لگنے سے مفلوج ہونے والے افراد کا علاج اب ممکن ہوگا۔ فالج کے خطرے سے دوچار زخمی مریضوں کو پیرالیجک ری ہیبلیٹیشن سنٹر میں فوری طبی امداد فراہم کی جائے گی۔ فوری علاج سے مریض کے مفلوج ہونے کا اندیشہ نہیں رہے گا۔ 

بتایا گیا ہے کہ ٹراماسپائنل کارڈ سرجری کیلئے پہلی مرتبہ پنجاب میں 5 سنٹرز قائم کیے جائیں گے۔ صوبہ بھر میں ایک حب سنٹر اور چار سیٹلائٹ مراکز پر Paralegic سروسز میسر ہوں گی۔ ملتان کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں حادثات میں مفلوج افراد کے لئے خصوصی مرکز قائم کیا جائے گا۔ 

لاہور کے سمن آباد ہسپتال، فیصل آباد جنرل ہسپتال میں Paralegic سروسز میسر ہوں گی۔ واہ کینٹ اور تونسہ کے ٹی ایچ کیو میں بھی Paralegic سروسزکا آغاز کیا جائے گا۔ حادثات میں مفلوج ہونے والے افراد کا فوری علاج کیا جائے گا۔ 

سپائنل کارڈ انجری کی صورت میں بحالی کے لئے جدید فزیو تھراپی مشینیں بھی میسر ہوں گی۔ معذوری کا شکار افراد کی بحالی کے لئے مصنوعی اعضا کی ورکشاپ قائم ہو گی۔ مصنوعی اعضا کی ورکشاپ کو آؤٹ سورس کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نگران صوبائی کابینہ نے پیرالیجک ری ہیبلیٹیشن سنٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مزیدخبریں