فرح شہزادی اور شوہر کے نام پر 117 بنک اکاؤنٹس،8 جون کو نیب طلب

Jun 06, 2023 | 13:11 PM

 ایک نیوز : سربراہ پی ٹی آئی کی اہلیہ کی دوست فرح  شہزادی اور شوہراحسن جمیل گجر کیخلاف تحقیقات میں ان کے نام  117 بینک اکاؤنٹس ہونے  کا انکشاف ، نیب نے فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کو 8 جون کو طلب کر لیا۔

 فرح گوگی سکینڈل کی تحقیقات جاری، انکوائری میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے،فرح گوگی اور شوہراحسن جمیل گجر کیخلاف تحقیقات میں نیا موڑ، نیب نے فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کو 8 جون کو طلب کر لیا، نیب لاہور تحقیقات میں فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کے نام 117 بینک اکائونٹس ہونے کے انکشاف پر طلبی کا فیصلہ کیا گیا ، ملزمان کیخلاف تحقیقات کے دوران 4 فارن بینک اکائونٹس بھی منظرعام پر آگئے۔

مزیدخبریں