ایک نیوز:تیرے بن بھی کیا جینا، کہروڑپکا میں گھریلو ناچاقی نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا۔
رپورٹ کے مطابق کہروڑپکا میں گھریلو تنازعہ پر بیوی نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بیوی کو بچانے کے لیے شوہر بھی نہر میں کود گیا۔ بیوی کی نعش کو نہر سےبرآمد کر لیا گیا ہے جبکہ شوہر یاسین کی تلاش جاری ہے۔
ورثاء کا کہنا ہےکہ دونوں کی آٹھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی نوشین تین ماہ کی حاملہ تھی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہےکہ تیز بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔