جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایپل کے ویژن پرو ہیڈ سیٹ، قیمت حیران کن

جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایپل کے ویژن پرو ہیڈ سیٹ، قیمت حیران کن

ایک نیوز: معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ویژن پرو اے آر ہیڈ سیٹ متعارف کروائے ہے جس کی قیمت میٹا کے ہیڈ سیٹ سے 7گنا زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایپل نےسالانہ ڈیویلپر کانفرنس میں ایپل کی چند نئی پروڈکٹس اور فیچرز کی متعارف کروائےہیں جن میں اے آر ہیڈ سیٹ کے علاوہ 15 انچ کی میک ایئر بک، طاقت ور چپ 'ایم ٹو الٹرا'، آئی او ایس سافٹ ویئر کو بہتربنانا اور آٹو کریکٹ میں مزید جدت شامل ہیں۔ ایپل کے ویژن پرو ہیڈ سیٹ کی قیمت 3499 ڈالرز سے شروع ہو گی جو پاکستان تقریباً ساڑھے 10 لاکھ روپے بنتے ہیں۔یہ قیمت 'میٹا' کی ورچوئل ریئلٹی ڈیوائسز سے 7گنا زیادہ ہے۔ میٹا کی ریئلٹی ڈیوائسز  کی قیمت 500 ڈالر ہے۔

ایپل کے مطابق ڈیوائس میں 'آر ون' نامی چپ کا استعمال کیا گیا ہے جو سینسر سے معلومات کو پلک جھپکنے سے بھی کم وقت میں پروسیس کرے گی۔صارفین اے آر ہیڈ سیٹ میں نظر آنے والے کانٹینٹ کو انگلیوں کی مدد سے منتخب کر سکیں گے۔اس کے علاوہ ہیڈ سیٹ میں موجود تھری ڈی کیمرے اور مائیکرو فون سسٹم کی مدد سے تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائی جا سکیں گی جسے تھری ڈی میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
ڈیوائس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک بیرونی ڈسپلے موجود ہے جس سے ہیڈ سیٹ پہننے والے صارف کی آنکھیں سامنے موجود شخص کو نظر آ ئیں گی۔جب صارف مکمل طور پر ورچوئل دنیا میں کھو جائے گا تو ڈیوائس کی بیرونی اسکرین اندھیری ہو جائے گی اور پھر جب کوئی شخص کسی ایسے صارف سے رابطہ کرے گا جو مکمل ورچوئل موڈ میں ہو گا، تو ہیڈ سیٹ صارف اور باہر موجود شخص دونوں کو ایک دوسرے کو دکھائے گا۔
ایپل کے مطابق ہیڈ سیٹ کو ایک ماؤس اور کی بورڈ کے ساتھ ایک سے زیادہ ڈسپلے والے روایتی کمپیوٹر کی طرح کام کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ ویژن پرو میں لگی بیرونی بیٹری دو گھنٹے کا بیک اپ دے گی۔ سر پر زیادہ وزن محسوس نہ ہو اس لیے بیٹری کو باہر رکھا گیا ہے۔ اس کا موازنہ اگر میٹا کے ہیڈ سیٹ ساتھ کیا جائے تو اس کی کوئسٹ پرو مکسڈ ریئلٹی ڈیوائس بغیر کسی بیرونی بیٹری کے دو گھنٹے کا بیک ایپ ٹائم دیتی ہے۔ ایپل کے ہیڈ سیٹ آئندہ سال کے آغاز میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔