شاہ محمود قریشی کی فوری رہائی کا حکم

Jun 06, 2023 | 12:51 PM

 ایک نیوز : لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین  شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم دیدیا۔

 رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کی طرف سے جاری کردہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ  شاہ محمود قریشی کسی اور ایم پی او آرڈر کے تحت گرفتار نہ کیا گیا جائے۔ عدالت نے ڈی سی راولپنڈی کے تھری ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دے دئیے۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی  کو کسی قسم کا شورٹی بانڈ جمع کرانے کی ہدایت نہیں کی ۔ سرکار کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عابد عزیز راجوری پیش ہوئے۔  جبکہ تحریک انصاف کے وائس چئیر مین شاہ محمود قریشی کی جانب سے انکے وکیل تیمور ملک اور بیٹی گوہر بانو قریشی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی سرکاری وکیل نےدرخواست پرمہلت طلب کرلی   جس پر عدالت نے ایک گھنٹے کے بعد دلائل دینے کی ہدایت کر دی ۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شاہ محمودقریشی کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ  اگر شاہ محمود قریشی کیخلاف شواہدہیں تو عدالت کے سامنے پیش کئےجائیںعدالت کاشاہ محمود قریشی کی نظر بندی  فوری ختم کرنےکا حکم  دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جو کچھ ہو چکا،اس کو چھوڑ دیں،مستقبل میں ایسا نہ ہو،ہر چیز مذاق نہیں ہوتی۔

مزیدخبریں