ایک نیوز : افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں کے نائب گورنر کی کار بم کے دھماکے میں ہلاکت، نشانہ گورنر تھے۔
رپورٹ کے مطابق اطلاعات کے صوبائی محکمے کے سربراہ محزالدین احمدی نے بتایا کہ کار بم دھماکے کا نشانہ صوبے کے گورنر تھے۔ تاہم انہوں نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ آیا گورنر بم حملے میں محفوظ رہے۔
محزالدین احمدی کے بقول: ’(نائب گورنر) نثار احمد احمدی اپنے ڈرائیور سمیت جان سے گئے جب کہ چھ شہری زخمی ہوئے۔‘
یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس حملے کے پیچھے کون ہے؟ یہ افغانستان میں کئی ہفتے میں ہونے والا پہلا بڑا معلوم دھماکہ ہے۔
طالبان انتظامیہ داعش کے ارکان کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔ داعش نے کابل سمیت شہری مراکز میں کئی بڑے حملوں کا دعویٰ کر چکی ہے۔