محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی

Jun 06, 2023 | 12:23 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز : محکمہ موسمیات  نے ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ اسلام آباد میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیرمیں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں  کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ سوات،ابیٹ آباد، مانسہرہ اورکو ہستان میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سندھ  اور  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گردآلود ،تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ بہاولنگر، ملتان، راجن پور،ساہیوال ،بہاولپوراور رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ خطہ پوٹھوہار ، مری، گلیات  میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا ۔

مزیدخبریں