ایک نیوز : نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو پیر کو سب سے بڑے ملکی اعزازات میں سے ایک سے نوازا گیا جو ان کو کرونا وبا اور کرائسٹ چرچ حملے جیسے مشکل حالات میں اعلیٰ لیڈرشپ کے مظاہرے پر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق شاہ چارلس کی سالگرہ کے روز جیسنڈا آرڈرن کو ’ڈیم گرینڈ کمپینیئن‘ سے نوازا گیا، جو کہ نیوزی لینڈ کا دوسرا بڑا اعزاز ہے۔
برطانوی شاہ چارلس کے جنم دن پر پانچ جون کو چھٹی منائی جاتی ہے جس کے لیے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے ایک کارونیشن اعزازت کی ایک فہرست بھی تیار کی۔
یہ فہرست وزیر اعظم کی طرف سے بھیجی جاتی ہے جسے برطانوی حاکم منظور کرتے ہیں۔
یسنڈا آرڈرن 2017 میں ملک کی تیسری خاتون وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں اور اپنی پہلی ہنگامہ خیز مدت کے دوران انہیں نیوزی لینڈ میں بدترین دہشت گرد حملے، مہلک آتش فشاں پھٹنے اور کووڈ 19 کی وبا کا سامنا کرنا پڑا۔
صرف 37 سال کی عمر میں انہوں نے 1856 کے بعد سے ملک کی سب سے کم عمر وزیراعظم اور ترقی پسند سیاست کے لیے عالمی شہرت حاصل کی تھی۔