عمران ریاض کیس میں وزارت دفاع کے پاس انفارمیشن ہے جو شیئر کرنا چاہتے ہیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب 

Jun 06, 2023 | 12:17 PM

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض کی بازیابی کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ وزارت دفاع کے پاس انفارمیشن ہے جو شیئر کرنا چاہتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ عمران ریاض کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔ آئی جی نے مجھے کہا ہے آپ معاونت کریں۔ شان گل نے کہاکہ عمران ریاض کے والد کوکہا ہے جو ورکنگ کمیٹی بنائی ہے وہ بھی اس میں شامل ہوں۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا وزارت دفاع کے پاس انفارمیشن ہے جو شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ نمائندہ وزارت دفاع نے کہا ہم سب ایک پیج پر ہیں اور کوششیں جاری ہیں۔ وکیل عمران ریاض نے کہا کہ ہمارا صبر جواب دے رہا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ مجھے کسی سے خوف نہیں ہے۔ میں اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا، میرے لئے اپنی دکان نہ چمکائیں، آپ نے جو باتیں کرنی ہیں کریں، میری فکر آپ چھوڑ دیں۔

وکیل نے کہاکہ آئی جی جیل خانہ جات کو کس نے کہا کہ عمران ریاض کو اس وقت رہا کرو،آئی جی نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں آپ ورکنگ گروپ میں شامل ہوں تاکہ آپ کو پتہ چلے ہم کیا کررہے ہیں۔

مزیدخبریں