ایک نیوز: اوکاڑہ میں ڈاکووں نے دعوت اسلامی کے چندہ سٹال لوٹ لیا۔
رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں ڈکیتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے ۔تھانہ صدر کی حدود دیپالپور روڈ پر ڈکیتی کی انوکھی واردت پیش آئی جس میں ڈاکووں نے دعوت اسلامی کے چندہ سٹال کو بھی نہ چھوڑا۔ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر چندہ اکٹھا کرنے والے کو بھی لوٹ لیا۔
ڈاکو چندہ اکٹھا کرنے والے شہری سے بیس ہزار کی نقدی ،اورموبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے،بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ متاثرہ شہری نے ائی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔