جنوبی وزیرستان: تحصیل سرویکئی میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Jun 06, 2023 | 11:33 AM

ایک نیوز: جنوبی وزیرستان کی تحصیل سرویکئی میں دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں 2 افراد جاں بحق،2زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں دھماکا 2 گھروں کے درمیان ہوا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ریسکیوٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو مردہ خانے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب پشاورکے علاقہ فقیرآباد میں تاجر کے گھر کے باہربارودی مواد کا دھماکہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار تاجر کے گھر کے باہربارودی مواد رکھ کر فرار ہوگئے۔ ملزموں کی تلاش کےلئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں