ظل شاہ قتل کیس میں سربراہ تحریک انصاف کی ضمانت منظور

ظل شاہ قتل کیس میں سربراہ تحریک انصاف کی ضمانت منظور
کیپشن: Tehreek-e-Insaf chief granted bail in Zul Shah murder case

ایک نیوز: سربراہ پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور عدالتی ریلیف مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے بانی پی ٹی آئی کی ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ظل شاہ قتل کیس میں درخواست ضمانت منظور ہوگئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے تحریک انصاف کے سربراہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تو سابق وزیر اعظم اپنی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے. سرکاری وکیل نے بتایا کہ  تحریک انصاف کے سربراہ شامل تفتیش ہوگئے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ  کن دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا ہے اور کیا یہ قابل ضمانت ہیں؟ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ مقدمے میں شامل دفعات قابل ضمانت ہیں. سرکاری وکیل نے بتایا کہ تفتیشی افسر کی تبدیلی کی وجہ سے تفتیش مکمل نہیں ہوسکی۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے استفسار کیا کہ تین پراسیکیوٹرز کھڑے ہیں. پورا زور لگا کر بتائیں کہ ضمانت کیسے مسترد ہوتی ہے. عدالت درخواست ضمانت کیسے مسترد کر دے؟

عدالت نے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کرلی۔