13اگست اسمبلیاں توڑنےکی ریڈلائن ہے، الیکشن نہیں رک سکتے: شیخ رشید

13اگست اسمبلیاں توڑنےکی ریڈلائن ہے، الیکشن نہیں رک سکتے: شیخ رشید

ایک نیوز: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دنیاالیکشن کروانےکاباربارمشورہ دے رہی ہےلیکن حکومت نتیجےسےباخبر اورخوف زدہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ سیاسی استحکام ہی معاشی اوراقتصادی استحکام کوجنم دےسکتاہےحالات اتنےسنگین ہیں کہ آئین وقانون دم توڑرہاہے۔نو لیگ اپنےسیاسی جال میں خود پھنس گئی ہےمال غنیمت میں حصہ نہیں اوراُڑنےوالےسیاسی پرندےبھی انکاری ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ افغانستان سری لنکااوربنگلا دیش سے بھی پاکستانی کرنسی پیچھے چلی گئی ہے۔13جماعتوں کی سیاست تھی کہاں جوداؤپےلگائی؟ داؤپےصرف غریب لگااپنی ذات کےلیےقانون بنائےاورکیسوں سےنجات پائی جوسیاسی کھچڑی پک رہی ہےاُسکی ہنڈیاں ابھی چولھےپرنہیں چڑھی جب ہنڈیا اترےگی توپتالگے کہ کچھڑی بنی ہےیاکھچڑا۔

شیخ رشید  نے کہا کہ سیاسی چھتریوں پرآوارہ سیاسی پرندےادھرسےاُدھربیٹھ رہےہیں لیکن دانہ کس کوپڑتاہےفیصلہ ہوناباقی ہےمعاشی سیاسی حالات اس جگہ پہنچ چکےکہ ہم نے25 ارب ڈالر دنیا کے دینےہیں اور ہمارےپاس ریزرومیں صرف4ارب ڈالرہیں۔ دیرسویرالیکشن کروانےپڑیں گے13اگست اسمبلیاں توڑنےکےلیےریڈلائن ہےلیکن الیکشن نہیں رک سکتے ہیں۔