پی ایس جی سے معاہدہ ختم، میسی اب کس کلب سے کھیلیں گے؟

Jun 06, 2023 | 10:07 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: فرانسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین  کے ساتھ معاہدہ  ختم  ہونےکے بعد  ارجنٹینا  کے اسٹار  فٹبالر لیونل میسی کس کلب میں جائیں گے؟ یہ جاننے کے لیے ان کے مداح بے تاب ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فرنچ کلب نے اگست 2021 میں میسی کے ساتھ 2 سالہ معاہدہ کیا تھا جو کہ حال ہی میں مکمل ہوگیا ہے۔ جس کے بعد سعودی عرب کے فٹبال کلب الہلال  نے میسی کو 400 ملین یورو سالانہ میں کھیلنےکی پیشکش کی ہے جوکہ کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی کلب النصر سے ملنے والی موجودہ تنخواہ سے دوگنا زیادہ ہے۔

 رپورٹس کے مطابق لیونل میسی نے یورپ کے ایک اور کلب سے کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ بارسلونا فٹبال کلب بھی میسی کی واپسی کےلیےکوشاں ہے۔ میسی نے الہلال سے 2024 تک معاہدہ مؤخرکرنےکی درخواست کی ہے۔

مزیدخبریں