ایک نیوز: لاہور میں چار ڈاکو نجی بینک سے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ، مزاحمت پر ایک سکیورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا۔
لاہورکے سرحدی علاقے برکی روڈ پر نجی بینک میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی،چار ڈاکو ؤں نے سکیورٹی گارڈسہیل اور منور سے اسلحہ چھینا ، ایک کے سر پر بندوق کا بٹ مار کر زخمی کردیا ،عمران نامی کسٹمر سے 40 لاکھ کیش لوٹا ،عملے کو یرغمال بنایا اور ایک کروڑ 60 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے۔
واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچ گئی ،بینک کو کارڈن آف کردیا، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹ اور دیگر شواہد اکٹھے کرلیے۔
قائم مقام ڈی آئی جی آپریشنز عمران کشور نے بھی جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان جلد ٹریس کر لیے جائیں گے۔