پی ٹی آئی دور حکومت: خیبرپختونخوا میں 1 ارب 30 کروڑ کی مبینہ کرپشن کا انکشاف

Jun 06, 2023 | 09:09 AM

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا  میں ایک ارب 30کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا میں 1 ارب 30 کروڑ روپے کی مبینہ خورد برد کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ 

مبینہ کرپشن میں ملوث نجی بینک منیجر اور محکمہ اطلاعات کے افسر کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے انکوائری کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرائم برانچ کی سربراہی میں جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

دستاویزات کے مطابق مبینہ خورد برد میں نجی بینک منیجر، پرائیویٹ کمپنی اور محکمہ اطلاعات کے افسر ملوث ہیں۔

دستاویزات کے مطابق مختلف محکموں کی جانب سے اشتہارات کی رقم غیر متعلقہ افراد کو دی گئی تھی جبکہ ڈائریکٹوریٹ سے رقم ادائیگوں کا متعلقہ ریکارڈ بھی غائب کردیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے انکوائری ٹیم کو تحقیقات مکمل کر کے 30 دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزیدخبریں