ایک نیوز: رحیم یارخان میں نہر کنارے کھیلتے ہوئے کم عمر تین بھائی نہر میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق فتح پور کمال کے علاقے میں رحیم یارخان نہر کے قریب کھیلتے ہوئے بچے نہر میں گر گئے جس سے 7 سالہ ابوبکر،5 سالہ محمد عثمان اور 3 سالہ محمد علی تینوں سگے بھائی ڈوب گئے اور جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام نے دوبچوں کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ ایک لاش نہیں مل سکی، صبح دوبارہ آپریشن شروع کیا جائے گا۔