آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے ایلون مسک کا بچپن واپس آگیا

آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے ایلون مسک کا بچپن واپس آگیا
کیپشن: آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے ایلون مسک کا بچپن واپس آگیا

 ایک نیوز :آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے دنیا کے امیر ترین شخص ، ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو بچپن کی یاد دلا دی۔ 
تفصیلات کےمطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنائی گئی ایلون مسک کی بچپن کی تصاویر دلچسپ کیپشن کے ساتھ شیئر کی جس پر ایلون مسک نے بھی دلچسپ تبصرہ کرکےحساب برابر کردیا۔


 ناٹ جیروم پاول نامی ٹوئٹر صارف نے ایلون مسک کی بچپن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ایلون مسک عمر کے اثرات کم کرنے والی کریمیں استعمال کر رہے ہیں لیکن یہ کچھ زیادہ ہوگیا۔ جس پر ایلون مسک نے جواباً لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے عمر کم کرنے والی دوائیں کچھ زیادہ ہی مقدار میں لے لیں۔ 
اسی طرح اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک اور صارف نے بھی ایلون مسک کی بچپن کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ بے بی ایلون دنیا کو بچانے آگئے۔ صارفین ان دونوں تصاویر اور ایلون مسک کے تبصرے سے کافی محظوظ ہوئے اور بڑی تعداد میں کمنٹس کرکے اپنی رائے کا اظہار کیا۔