کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے وہاب ریاض کا اہم بیان

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے وہاب ریاض کا اہم بیان
کیپشن: “I Have No Intention of Saying Goodbye to Cricket’: Wahab Riaz

ایک نیوز :قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے کہا کہ فی الحال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ،انہوں نے پی سی بی سے درخواست ہے کہ کیمپ میں بلایا جایا،  کیمپ میں بلایا جاتا ہے تو میں اچھے انداز سے پریکٹس کر سکوں گا ۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کے کنیئرڈ کالج میں پنجاب گیمز کی ٹارچ تقریب کے دوران وہاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہاگر ون ڈے سیریز نہیں تو آپس میں کھیلنا چاہیے،  ون ڈے ہم نے بہت کم کھیلے ہیں، ہمیں ون ڈے پر فوکس کرنا چاہیے۔بھارت میں ہمیں تجربہ کار کھلاڑیوں پر  انحصار کرنا ہوگا، یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں ہے کہ 4  اوورز سے کام چل جائے گا، ون ڈے میں ہمیں تجربہ کارکھلاڑیوں کی طرف جانا چاہیے، سلیکٹرز کو ابھی سے کمبی نیشن پر کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے پی سی بی سے درخواست ہے کہ کیمپ میں بلایا جایا،  کیمپ میں بلایا جاتا ہے تو میں اچھے انداز سے پریکٹس کر سکوں گا  اور  کیمپ میں آدھا گھنٹہ بولنگ کرانے کا فائدہ ہو گا۔