سویت یونین کیلئے جاسوسی کرنے والاایف بی آئی ایجنٹ جیل میں مردہ پایا گیا

سویت یونین کیلئے جاسوسی کرنے والاایف بی آئی ایجنٹ جیل میں مردہ پایا گیا
کیپشن: Former FBI agent who spied for Soviet Union dies in US jail

ایک نیوز :سویت یونین کے لیے جاسوسی کرنے والا سزا یافتہ ملزم امریکی جیل میں مردہ پایا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مغربی امریکی ریاست کولوراڈو کی جیل میں سزا یافتہ جاسوس جو روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہوا تھا اور اس نے جاسوسی کا اعتراف بھی کیا۔
روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزا یافتہ ملزم ایف بی آئی کا سابق ایجنٹ تھا۔ 79 سالہ رابرٹ ہینسن کو 2001 میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور 2002 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
رابرٹ ہینسن نے سوویت یونین اور بعد میں روس کو انتہائی خفیہ مواد فروخت کرنے کا اعتراف کیا تھا، اس نے 1985 میں روس اور سابق سوویت یونین کو مواد بھیج کر اپنی مجرمانہ سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ رابرٹ ہینسن کولوراڈو کی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔