اسمبلیاں تحلیل،انتخابات کب ہوں گے،راناثنااللہ نے تاریخ بتادی

Jun 06, 2023 | 00:40 AM

ایک نیوز :وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ  کاکہنا ہے کہ 13اگست کواسمبلیاں تحلیل اوراکتوبر نومبرمیں انتخابات ہوجائیں گے، الیکشن سے پہلے نوازشریف وطن واپس آئیں گے انہیں حفاظتی ضمانت ملنی چاہیے۔

وزیرداخلہ راناثنااللہ کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھاکہ 9 مئی کے واقعات کے سرغنہ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں ، ان کےخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ بنے گا ،انہوں نے دفاعی تنصیبات پر حملہ کر کے بغاوت کی ۔ یاسمین راشد شرپسندوں کو لے کر جناح ہاؤس گئیں ۔

 راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ  تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی منصوبہ بندی میں شامل تھے ، نو مئی کا حملہ فوجی قیادت کو دبائو میں لانے کے لیے تھا تاکہ وہ کوئی انتہائی اقدام اٹھائیں ۔

مزیدخبریں