ایک نیوز : پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مرض کی صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد ڈیڑھ کروڑ تک پہنچ گئی۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پاکستان ڈاکٹر بصیر خان اچکزئی کاکہنا ہے کہ موذی مرض کے خاتمے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف جلد 5 سالہ پروگرام شروع کریں گے۔ پروگرام کے تحت کروڑوں شہریوں کا مفت علاج ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف رواں ماہ قومی ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کا اعلان کریں گے، ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے لئے ابتدائی طور پر 70 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔
پروگرام کے پی سی ون کے تحت وفاق اور صوبے نصف نصف رقم دیں گے، پاکستان کو ہیپا ٹائٹس پروگرام کے لئے عالمی گرانٹ ملنے کا بھی امکان ہے۔
وزرات قومی صحت نے ہیپاٹائٹس کنٹرول و علاج پروگرام کی تیاری شروع کردی۔ پروگرام کے تحت 12 سال سال تک کے 50 فیصد بچوں کی ہیپاٹائٹس بی اور سی کی اسکریننگ ہوگی، مریضوں کے ہیپائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ اور مفت علاج ممکن ہوسکے گا۔