عمران خان اور اہلیہ ، فرح خان گوگی کے براہ راست بینفیشری تھے، مریم نواز

عمران خان اور اہلیہ ، فرح خان گوگی کے براہ راست بینفیشری تھے، مریم نواز
ایک نیوز نیوز: عمران خان کی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا، پاکستان کے پاس ایل سیز کھولنے کے پیسے نہیں تھے۔
لاہور میں سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں دن رات کام کرکے لوڈ شیڈنگ ختم کی، دہشت گردی کا خاتمہ کیا، نواز شریف پاکستان کا بیٹا تھا، بیٹا ہے اور بیٹا رہے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ پچھلی حکومت پاکستان کا ہر شعبے میں برا حال کر کے گئی ہے، یہ شخص حکومت میں تھا تو ملک کو تباہ کیا اور حکومت سے باہر نکل کر بھی ملک کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ آپ کے پاکستانی ہونے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، ایک 70 سال کا بچہ انقلاب کا بول کر گھر سے نکلا تھا وہ اب تک گھر واپس نہیں آیا، آپ گرفتاری سے بچ کر پشاور میں چھپے بیٹھے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ کیا کسی نے اپنی حکومت کے لیے کبھی اسلام آباد کو آگ لگائی؟ سپر پاور کو للکارنے والے گرفتاری سے بچ کر چھپ کر بیٹھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے بعد ہمارا نعرہ ہے’کیا ہے، کر کے دکھائیں گے‘، شہباز شریف نے دل پر پتھر رکھ کر پیٹرول کی قیمت بڑھائی ہے، ہم ایک مرتبہ پھر غربت، لوڈشیڈنگ، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقتدار میں آئےہیں
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگ بھی اس مٹی میں ہیں ہم نے بھی اسی مٹی میں جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکان کمفرٹ زون سےباہرنکل کر ملک کیلئے آگے آرہے ہیں، 75 سال سے سن رہے ہیں کہ ملک نازک دور سے گزررہا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ اسکی وجہ یہ ہے کہ پاپولر حکومتیں کو کام نہیں کرنے دیا جاتا، ہمیں کہا گیا کہ اتنے مشکل وقت میں حکومت کیوں لی۔ان کا کہنا تھا کہ فرح گوگی ملک چھوڑ کر بھاگ گئی، اس کے براہ راست بینیفشری عمران خان اور ان کی اہلیہ ہے۔