رپورٹ کے مطابق وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ بی جے پی رہنماؤں کی گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں پر مظالم جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مسلمان امن پسند ہیں، پڑوسی ملک ہمارے جذبات کے ساتھ کھیلیں گے تو ہم خاموش نہیں رہیں گے، بی جے پی رہنماؤں نے تمام حدیں پار کر لی ہیں۔
شازیہ مری نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو جھوٹے کیس میں دی جانے والی سزا کی مذمت کرتے ہیں، کشمیر میں بھارتی فوج جب چاہے کسی کو گولی مار دے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔
وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ نے کہا ہے کہ بھارت میں 20 کروڑ سے زیادہ مسلمان رہتے ہیں، ایسے بیانات پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے ناقابل برداشت ہیں۔