روپے کی تاریخی ناقدری، ڈالر نے پھر اڑان بھر لی

Jun 06, 2022 | 14:38 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قدر ایک مرتبہ پھر بڑھ کر 200 سے تجاوز کرگئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 58 پیسے اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 200 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے 50 پیسے مہنگا ہوکر 201 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔
گزشتہ ماہ روپیہ تاریخی بے قدری کا شکار ہوا تھا تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روپے کی قدر میں ایک مرتبہ پر اٹھان دیکھی گئی تھی۔روپے کی قدر میں عارضی اضافے کے بعد گزشتہ ہفتے ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر پاکستانی روپے پر دباؤ برقرار رکھے گا۔ آئی ایم ایف اور دیگر ذرائع سے قرض کی وصولی کی واضح صورت حال تک ڈالر کی قدر میں نمایاں گراوٹ مشکل نظرآرہی ہے۔
مزیدخبریں