ایک نیوز: برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کا کہنا ہے کہ سابق حکومت اور ہم میں صرف مائنڈ سیٹ کا فرق ہے ،پہلے ملک پارٹی بعد میں یہ میرا نعرہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے پہلے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبر پارٹی کو ملک میں تبدیلی کا منڈیٹ ملا ہے، لیبر گورنمنٹ کا پہلا مشن معاشی ترقی کو تیز کرنا ہے،سابق حکومت اور ہم میں صرف مائنڈ سیٹ کا فرق ہے ،نیٹو اجلاس کیلئے واشنگٹن جار ہاہوں ، یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔
کیئر سٹارمر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی اور دفاع میری حکومت کی اولین ترجیح ہوگی، صدر زیلنسکی سے بات ہوئی، یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے، لوگوں کو توقع ہے کہ لیبر گورنمنٹ کے کام کا طریقہ کار الگ ہوگا، کابینہ کو کہتا ہوں باتوں پر نہیں کام پر توجہ دیں، کل سے برطانیہ کے چاروں حصوں کو دورہ کروں گا۔