ایک نیوز:وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9ملین ڈالر سے بڑھ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کومیکرو استحکام کا بہت فائدہ ہوا ہے، میکرو استحکام پروگرام کی معطلی سے صنعتکاروں کو مسائل کا سامنا رہا ہے،پہلے کہا جاتا تھا ڈالر300 سے400کا ہوجائے گا،حکومت نے کوشش کرکے ڈالر کو مزید بڑھنے سے روکا، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے، تاجروں کی گزارشات کو ضرور دیکھیں گے، یہ واحد ملک ہے جہاں نان فائلز کی اختراع ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بجٹ کو وسیع تناظر میں دیکھنا چاہیے،ڈسکوز کو ٹھیک نہ کیا تو بجلی کی قیمتیں اسی طرح بڑھتی جائیں گی،ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے لئے دن رات کام کررہے ہیں،اگر سرمایہ کاروں کے واجبات روک کر بیٹھے رہیں تو مزید سرمایہ کاری کیسے آئے گی؟ اس لئے سرمایہ کاروں کے تمام واجبات ادا کردیئے گئے ہیں،بقایا جات سب اداہوگئے،اب نئے سرے سے شروعات کررہے ہیں۔