آئی ایم ایف کا بجلی  کی قیمتوں میں اضافے کی شرط پر نظر ثانی کرنے سے انکار 

آئی ایم ایف کا بجلی  کی قیمتوں میں اضافے کی شرط پر نظر ثانی کرنے سے انکار 
کیپشن: IMF's refusal to revise the electricity price hike condition

ایک نیوز: آئی ایم ایف جولائی میں ٹیکسز اور ٹیرف کے نفاذ کے مطالبے پر ڈٹ گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو شرط پر نظر ثانی کی درخواست بھی کی گئی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نئے پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کا بنیادی مطالبہ  ہے ،آئی ایم ایف نے ٹیرف کےساتھ بجلی پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کا مطالبہ بھی کیا ہے،جس کے باعث رواں سال گھریلو صارفین کا بنیادی ٹیرف 69.27 روپے تک جانے کا خدشہ ہے، ماہانہ اور سہہ ماہی ایڈ جسٹمنٹس کے تحت بھی الگ سے اضافہ ہوگا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق    100 یونٹ والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 37.38 روپے ہو جائے گا، ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا بنیادی ٹیرف 45.15 روپے تک چلا  جائے گا، ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال پر ٹیرف 50.17 روپے ہو جائے گا،  400 یونٹ ماہانہ استعمال کا بنیادی ٹیرف 56.73 روپے ہو جائے گا، ماہانہ 500 یونٹ تک استعمال پر بنیادی ٹیرف 59.76 روپے تک چلا جائے گا، 501 سے 600 تک یونٹ کا بنیادی ٹیرف 61.70 روپےہو جائیگا، ماہانہ 700 یونٹ کے استعمال پر ٹیرف 63.24 روپے ہو جائیگا، ٹیکسز کے ساتھ 700 یونٹ سے زائد ٹیرف 69.27 روپے ہو جائے گا۔