ایک نیوز:خیبر پختونخواہ اسمبلی میں 119 ارکان کیلئے 794 ملازمین ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیشترملازمین سابق سپیکراسد قیصر اورمشتاق غنی کےدورمیں بھرتی ہوئے، خیبر پختونخوا اسمبلی میں گریڈ 3 سے 22 تک کے794 افسران و ملازمین موجود ہیں،اِس وقت 119 اراکین اسمبلی سے ملازمین کی تعداد 7 گنا زائد ہے،موجودہ سپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی کی جانب سے لسٹ خیبر پختونخواہ اسمبلی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردی گئی ہے۔
ملازمین ریکارڈ کے مطابق اسمبلی میں گریڈ 22 کا ایک افسر گریڈ 20 کے 8 افسران، گریڈ 19 کے 22 افسران اسمبلی میں موجود ہیں، گریڈ 18 کے 48 افسران، گریڈ 17 کے 97 ،گریڈ 16 کے 89 ملازمین موجود ہیں، ریکارڈ کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں گریڈ 15 کے 4،گریڈ 14 کے 91،گریڈ 12 کے17 ملازمین، گریڈ 11 کے 54 جبکہ گریڈ 10 میں ایک ملازم موجود ہے، گریڈ 9 کے 39، گریڈ 8 کا ایک، گریڈ 7 کے 11، گریڈ 6 کے 15 ملازمین جبکہ گریڈ 5 کے 4، گریڈ 4 کے 90 اور گریڈ 3 کے 197 ملازمین ہیں۔