پنجاب بھر میں آٹے کی قیمت کا تعین کردیا گیا 

Jul 06, 2024 | 19:24 PM

ایک نیوز:وزیر اعلی ٰ پنجاب  مریم نواز کی ہدایت پر  محکمہ خوراک پنجاب نے صوبہ بھر میں آٹے کی قیمت بارے نوٹیفکیشن جاری کردیا  ہے۔

ترجمان محکمہ خوراک پنجاب  کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں  900 ،اٹک، جہلم 890، چکوال، شیخوپورہ ،قصور میں 10کلو گرام آٹے کے تھیلے کا ریٹ  870 روپے مقرر کیا گیا ہے، گجرات، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،نارووال، چنیوٹ  اور ننکانہ  صاحب میں 10کلو گرام آٹے کے تھیلے کا ریٹ  820 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا،ملتان،لودھراں ،ساہیوال، پاکپتن اور بہاولپور میں 10 کلوگرام آٹاکے  تھیلے کا ریٹ 800 روپے مقررکردیا گیا ہے،بہاولنگر اور رحیم یار خان میں  790، لیہ ،ڈی جی خان، خانیوال، وہاڑی،بھکر، میانوالی، خوشاب اور جھنگ میں 10 کلوگرام آٹاکے  تھیلے کا ریٹ 780 روپے مقرر کیا گیا  ،مظفر گڑھ 770 اور راجن پور میں 10 کلوگرام آٹاکے  تھیلے کا ریٹ 760 روپے آٹا تھیلے کا ریٹ مقرر کردیا گیا ہے۔  

مزیدخبریں