ایک نیوز: پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو طلب کرلیا ہے۔
صوابی سے لاپتہ ہونے والے عبدالسید کی بازیابی کیلئے دائر درخواست کا معاملہ،پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے کے مطابق درخواستگزار نے مؤقف اپنایا کہ دخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ان کا بھائی عبدالسید کو 10 جون کو گلبرگ سپرمارکیٹ پشاور سے صوابی پولیس نے گرفتار کیا،پولیس اب بازیابی کے لئے 70 لاکھ روپے مانگ رہی ہے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا لاپتہ افراد سے متعلق کیس میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے، ایک طرف کیسز بڑھ رہے ہیں تو دوسری جانب لاپتہ افراد کے فیملی کی جانب سے پولیس اور سی ٹی ڈی کے ان میں ملوث ہونے کے الزامات لگ رہے ہیں،یہ صرف ایک کیس نہیں بدقسمتی سے متعدد ایسے کیسز میں ایسا نوٹ کیا گیا ہے کہ پولیس پر الزامات لگائے گئے کہ وہ پیسے ڈیمانڈ کررہے ہیں۔
تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا وزیراعلیٰ کو طلب کرنے کے سوا عدالت کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے،وزیراعلی خیبرپختونخوا آئندہ سماعت پر پیش ہوں،صوبے میں ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں ان کی روک تھام کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں،وزیراعلیٰ خود آکر عدالت میں پیش ہوں۔