وزیراعظم کا اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ 

Jul 06, 2024 | 17:42 PM

ایک نیوز:وزیراعظم شہباز شریف نے متعدد وزارتیں اور محکمہ ختم کرنے کیلئے پلان بھی طلب کرلیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم  شہباز شریف نے سخت معاشی حالات میں کفایت شعاری پلان تیز کر دیا ہے، وزیراعظم  کی جانب سے قائم انسٹیٹیوشنل ریفارمز سیل نے رائٹ سائزنگ پر کام شروع کر دیا ہے، پانچ وفاقی وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات مانگ لیں گئی ہیں،جن وزارتوں سے سفارشات مانگی گئی ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سرفہرست ہے ،کشمیر افیئر، وزارت سیفران، صنعت و پیداوار اور وزارت ہیلتھ سروسز بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم آفس نے وزارتوں سے 8 سوالوں کا جواب مانگ لیاہے ، پانچ وفاقی وزارتوں نے سوالوں کے جواب دینے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ جووزارتیں صوبوں کو چلی گئیں ہیں انکا کردار بتایا جائے۔ 

مزیدخبریں