سپریم کورٹ:زیرالتواء مقدمات کی تعداد تاریخی سطح پر پہنچ گئی

Jul 06, 2024 | 16:44 PM

ایک نیوز: سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

 عدالت عظمیٰ میں 58 ہزار 479 مقدمات فیصلوں کے منتظر  ہیں، سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی 30 جون تک کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

 ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف 31944 اپیلیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے فیصلے کی منتظر ہیں جبکہ  ہائی کورٹس احکامات کیخلاف قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کی بھی اپیلیں منتظر ہیں۔

  فوجداری اپیلوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی  ہے، 16 سے 30 جون کے درمیان زیرالتواء 3324 جیل پٹیشنز میں سے ایک کا بھی فیصلہ نہ ہوسکا،  16 سے 30 جون کے درمیان 473 مقدمات دائر ہوئے صرف 201 مقدمات نمٹائے جا سکے ہیں۔

مزیدخبریں