سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ 

سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ 
کیپشن: Historical rise in the price of gold

ایک نیوز :آج صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 46 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 1740 روپے کا اضافہ ہوا ہے، 10 گرام سونا 2 لاکھ 11 ہزار 247 روپے پر پہنچ گیا ۔
 عالمی مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر کے اضافے سے 2388 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 900 روپے ہو گئی۔    

خیال رہے کہ گزشتہ روز   فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپے ہوگئی  تھی، 10 گرام سونے کی قیمت 944 روپے اضافے سے 2 لاکھ 9 ہزار 534 روپے ہوگیا تھا۔