نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر3 ارب5 کروڑ سے زائد رقم خرچ ہوگی

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر3 ارب5 کروڑ سے زائد رقم خرچ ہوگی
کیپشن: More than 3.5 billion will be spent on New Gwadar International Airport

ایک نیوز: نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی تعمیر آخری مراحل میں پہنچ گئی ، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر رواں مالی سال میں 3 ارب 5 کروڑ سے زائد رقم خرچ ہوگی۔
 مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں 3 ارب 5 کروڑ 6 لاکھ کی رقم مختص کی گئی ہے،بلڈنگ اور سٹریکچر کے لیے 2 ارب 19 کروڑ 26 لاکھ کی رقم کے اخراجات ہوں گے، ٹیلی کمیونیکیشن ورک کے لیے 49 کروڑ 99 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔
 مالی سال 2024-25 میں فرنیچر کی خریداری کے لیے 13 کروڑ خرچ ہوں گے، نقل و حمل کی خریداری پر 50 کے اخراجات ہوں گے، کنسلٹنسی ورک پر 17 کروڑ 80 لاکھ کی رقم خرچ ہوگی ۔
 گزشتہ مالی سال میں 5 ارب روپے رکھے گئے تھے،گوادر ائیرپورٹ کا آپریشنل حصہ ستمبر میں مکمل ہوگا، ائیرپورٹ آپریشنزدسمبر 2024 تک شروع ہونے کی توقع ہے،ائیرپورٹ کے آپریشنل حصہ کا صرف چار فیصد کام باقی ہے۔
 ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ سے متعلقہ دیگر ترقیاتی کام دسمبر 2025 تک مکمل ہوں گے۔