توڑ پھوڑ ، دفعہ 144کیخلاف ورزی کا کیس: علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور

Jul 06, 2024 | 14:38 PM

ایک نیوز:راولپنڈی عدالت نے علی امین گنڈاپور کے خلاف نصیر آباد میں درج مقدمے کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔
  عدالت نے علی امین گنڈا پور کی نصیر آباد میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کر لی ، عدالت نے علی امین گنڈاپور کو 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل رشید نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر آج فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
 علی امین گنڈاپور کی جانب سے ملک فیصل ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے تھے ،علی امین گنڈاپور پر توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔    
راولپنڈی عدالت نے علی امین گنڈاپور کی نصیر آباد میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزمان غلام سرور خان، جاوید کوثر،راجہ بشارت اور واثق قیوم عباسی ضمانت حاصل کر چکے ہیں،درخواست گزار مستقل مزاجی پر ضمانت کا حقدار ہے،درخواستگزار کی 20 ہزار روپےکے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی جاتی ہے۔
 فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے خلاف درج مقدمے میں شامل دفعات قابل ضمانت ہیں، دفعہ 188 کے علاوہ تمام دفعات قابل ضمانت ہیں،دفعہ 188 میں ایک ماہ قید یا جرمانہ دونوں ہو سکتے ہیں۔
 مقدمہ علی امین گنڈاپور کے خلاف 19 مارچ کو تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل رشید نے جاری کیا۔    

مزیدخبریں