وفاقی حکومت آئین اور عدلیہ کیخلاف کام کررہی ہے:وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ 

Jul 06, 2024 | 13:58 PM

ایک نیوز: جوڈیشل کمپلیکس کے باہر وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق جو کام کر رہی ہے وہ آئین اور عدلیہ کے خلاف ہے، اس ملک میں سزا اور جزا نہیں ہو رہی، ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ جعلی اور بے بنیاد مقدمات میں بانی پی ٹی آئی جیل میں قید ہیں، اس قوم کو انصاف کہاں سے ملے گا، ہماری لیگل ٹیم اس وقت عدالت میں ہیں، مریم نواز ایک خاتون ہے ہم نے لحاظ کیا اور ہمارے کلچر میں یہ نہیں ہے، پوری قوم کو پتہ ہے کہ عدلیہ پر دبائو ہے، ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت کندھوں پر ہے، عدلیہ میں فئیر ٹرائل ہوا تو سب سامنے آئے گا، پرویز خٹک نے پارٹی چھوڑی ہے، ڈر کر پشتونوں کی ناک کاٹ دی، ملک کو بار بار توڑا جارہا ہے، ان کو آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت سزائے موت دی جائے، ملک توڑنے والوں کو پھانسی دینی ہو گی، ہمارے ورکرز پر ظلم ہوا ہے، اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے، سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے، ملک میں قانون کی بالادستی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھوک ہڑتال کی تو پوری قوم بھوک ہڑتال پر جائے گی، نواز اور زرداری کے خلاف تھانہ کینٹ میں پہلے ہی ایک مقدمہ پڑا ہوا ہے، خاتون وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرنا ہوا تو وہ بھی ہوگا، چیف جسٹس آف پاکستان ہمارے بنچز سے علیحدہ ہوں، ہمارا ادارے کے ساتھ کوئی مسلہ نہیں شخصیات کے ساتھ اختلاف ہے،ایپیکس کمیٹی میں عزم استحکام کی بات ہوئی تھی آپریشن کی بات نہیں ہوئی، اگر آپریشن کی ضرورت پڑتی ہے تو اتفاق رائے ضروری ہے۔    

مزیدخبریں