پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی کرنیکا فیصلہ

Jul 06, 2024 | 12:33 PM

ایک نیوز:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عاشورہ کے بعد جلسہ ہوگا، ہم نے ہمیشہ قانون کا سہارا لیا ہے ہم نے قانون کا سہارا لیتے ہوئے آج ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی۔
 بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اعلان کیا تھا کہ قانون کے مطابق جلسہ کرینگے ہمارے ورکرز جلسے کیلئے پرامید تھے ہم نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس بلایا ،ہمارا جلسہ قانون کی سربلندی کیلئے تھا ،بانی چیئرمین کے بغیر کوئی سیاسی عمل مکمل نہیں ہوسکتا ،ہم نے سیاسی کمیٹی میں فیصلہ کیا ہے آج جلسہ معطل کررہے ہیں۔    

واضح رہے کہ قبل   پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا،سیاسی کمیٹی اجلاس میں ترنول جلسے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا گیا ۔
خیال رہے کہ   ترنول جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کرنے پر اسلام آباد انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بیرسٹر گوہر سمیت پی ٹی آئی قیادت اسلام آہادہائیکورٹ دائری برانچ پہنچ گئی  ہے۔
جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کی درخواست پر دائری برانچ نے نمبر لگا دیا ، پی ٹی آئی قیادت نے آج کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کردی ، پی ٹی آئی قیادت چیف جسٹس عامر فاروق سے آج ہی کیس مقرر کرنے کی استدعا کرے گی۔

پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے اسلام آباد  ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

 وکیل شعیب شاہین کیجانب سے دائر کی گئی ،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو  3 جون کو جلسے کے این او سی کے لیے رجوع کیا، اسلام آباد انتظامیہ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 6 جولائی کو این او سی جاری کیا۔
 

مزیدخبریں