ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کرگئیں

Jul 06, 2024 | 11:58 AM

ویب ڈیسک:قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ 63 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
فواد عالم کی طرف سے والدہ کے انتقال کی تصدیق کی گئی، ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ والدہ گزشتہ چند ماہ سے بہت بیمار تھیں جو اللہ کو پیاری ہو گئی ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے مزید کہا کہ ماں کے جانے کے بعد خود کو بہت ہی زیادہ تنہا محسوس کر رہا ہوں۔
کرکٹر نے والدہ کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں وہ ہماری والدہ کے درجات بلند فرمائے! آمین۔

مزیدخبریں