ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ، سیاسی کمیٹی اجلاس میں ترنول جلسے سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کیس کی سماعت نہ ہونے کے باعث سیاسی کمیٹی جلسے سے متعلق فیصلہ کرے گی، سیاسی کمیٹی میں شرکت کے لئے تمام رہنماوں کو طلب کر لیا گیا ،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سیاسی کمیٹی کی سربراہی کرینگے۔
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ہونیوالےجلسہ کی درخواست چار ماہ پہلے بھی دی گئی تھی،جلسہ منسوخی کا آرڈر غیر قانونی ہے ، کمیٹی اجلاس میں ترنول جلسے سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا ۔
خیال رہے کہ ترنول جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کرنے پر اسلام آباد انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بیرسٹر گوہر سمیت پی ٹی آئی قیادت اسلام آہادہائیکورٹ دائری برانچ پہنچ گئی ہے۔
جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کی درخواست پر دائری برانچ نے نمبر لگا دیا ، پی ٹی آئی قیادت نے آج کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کردی ، پی ٹی آئی قیادت چیف جسٹس عامر فاروق سے آج ہی کیس مقرر کرنے کی استدعا کرے گی۔
پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔
وکیل شعیب شاہین کیجانب سے دائر کی گئی ،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 3 جون کو جلسے کے این او سی کے لیے رجوع کیا، اسلام آباد انتظامیہ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 6 جولائی کو این او سی جاری کیا۔