ایک نیوز: ترنول جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کرنے پر اسلام آباد انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بیرسٹر گوہر سمیت پی ٹی آئی قیادت اسلام آہادہائیکورٹ دائری برانچ پہنچ گئی ۔
جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کی درخواست پر دائری برانچ نے نمبر لگا دیا ، پی ٹی آئی قیادت نے آج کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کردی ، پی ٹی آئی قیادت چیف جسٹس عامر فاروق سے آج ہی کیس مقرر کرنے کی استدعا کرے گی۔
پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔
وکیل شعیب شاہین کیجانب سے دائر کی گئی ،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 3 جون کو جلسے کے این او سی کے لیے رجوع کیا، اسلام آباد انتظامیہ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 6 جولائی کو این او سی جاری کیا۔