نیویارک اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات

Jul 06, 2024 | 11:18 AM

ایک نیوز: نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فل راموس کی وزارت داخلہ آمد ہوئی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈپٹی سپیکر نیویارک اسمبلی اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ڈپٹی سپیکر نیویارک اسمبلی کی ملاقات میںباہمی دلچسپی کے امور، تعلیم، صحت ، پولیسنگ اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،کوالیفائیڈپاکستانی نرسز کو ضروری پراسیس مکمل کرنے کے بعد ملازمت کے لئے نیویارک بجھوانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس ضمن میں طریقہ کار کو جلد حتمی شکل دی جائے گی،صحت، تعلیم اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع سے استفادہ کرنے کے قابل عمل پلان تیار کیا جائے گا، ڈپٹی سپیکر نیویارک اسمبلی نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو نیویارک کے دورے کی دعوت دی، امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی ہر شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔ 
ڈپٹی سپیکر نیویارک اسمبلی کا کہنا تھا کہ امریکہ میں کوالیفائیڈ نرسز کی کمی ہے اور پاکستان اس حوالے سے بہت پوٹینشل ہے، تعلیم، صحت اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے وسیع مواقع ہیں، دو طرفہ اشتراک کار کے فروغ سے دونوں ملکوں کے لوگوں کو فائدہ ہوگا ،اپنے دور میں پنجاب میں شعبہ نرسنگ پر خصوصی توجہ دی اور نرسنگ سٹوڈنٹس کی تعداد ڈبل کی۔
  محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں بھی نرسز کی تعداد میں اضافے کا پلان بنایا ہے،پاکستانی کوالیفائیڈ نرسز کو نیویارک بجھوانے کے لئے فوری ضروری اقدامات کئے جائیں گے،میرے حالیہ دورہ نیویارک میں اسلام آباد پولیس اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے درمیان تعاون بڑھانے پر مثبت بات چیت ہوئی۔ 
اسلام آباد پولیس کا وفد جلد نیویارک کا دورہ کرے گا،باہمی تعاون مزید بڑھانے کے لئے نئے شعبوں کی نشاندہی کرکے فوری اقدامات کریں گے، اشتراک کار کے لئے ہر جگہ اور ہر سطح ہونیوالے اقدامات کی خود مانیٹرنگ کروں گا، پاکستان امریکہ کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات ہیں، جو کئی دہائیوں پر محیط ہے۔
وفد میں نیویارک اسمبلی کے ممبر ایلک کرانسے، امریکن پاکستانی پبلک افیرز کےچئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد، صدر نیویارک چیپٹر طارق خان،صدر امتیاز راہی، ڈائریکٹر ڈاکٹر پرویز اقبال، سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہر ترمذی اور نائب صدر ٹیکساس ڈاکٹر خالد محمود شامل تھے۔    

مزیدخبریں