ایک نیوز:حکومت پنجاب نے محرم الحرام سکیورٹی کے پیشِ نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ، محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہو گی ۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش پر پابندی ہو گی، عوامی جذبات، عقیدوں اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی ہو گی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ کسی بھی ڈیوائس سے بین المذاہب، فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے ریمارکس پر دفعہ 144 نافذ گی گئی ہے،جلوس کے راستوں پر واقع مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
جلوس کے راستوں میں موجود عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر پابندی عائد، جلوس کے دوران راستے میں واقع عمارتوں کی چھتوں یا دکانوں کے تھڑوں پر بطور تماشائی موجودگی پر پابندی، بزرگ شہریوں، خواتین کے علاوہ ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔
ڈبل سواری کے علاوہ تمام پابندیوں کا اطلاق یکم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا، ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 7 سے 10 محرم الحرام تک ہوگا۔