اوپن مارکیٹ میں ڈالرمہنگا 

Jul 06, 2024 | 10:13 AM

 ایک نیوز : رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ، انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوا ، انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 38 پیسے پر بند ہوا ۔
 اوپن مارکیٹ میں ڈالر 28 پیسے مہنگا ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 35 پیسے پر بند ہوا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ، ہنڈرڈانڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 80 ہزار 888 پوائنٹس قائم کی۔
 مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 1768 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، مارکیٹ 80 ہزار 212 پوائنٹس پر بند ہوئی۔    

مزیدخبریں