اے این ایف کی کارروائیاں جاری،13کلو منشیات برآمد،3ملزمان گرفتار 

اے این ایف کی کارروائیاں جاری،13کلو منشیات برآمد،3ملزمان گرفتار
کیپشن: ANF ​​operations continue, 13 kg of drugs recovered, 3 accused arrested

ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،3کاروائیوں میں 13 کلو منشیات برآمدجبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
 لاہور میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے گئے پارسل سے 185 گرام ہیروئن برآمد، حیات آباد پشاور میں 2 ملزمان سے 4.8 کلو چرس برآمد ہوئی۔
 آر سی ڈی روڈ حب میں گاڑی سے 8.4 کلو چرس برآمدہوئی، ملزم گرفتارکر لیا گیا، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔